پٹنہ یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے گوپال گنج میں داروغہ کی طرف سے جج کوپیٹنے معاملے کو ہائی کورٹ نے سنجیدگی سے لیاہے۔ہائی کورٹ نے اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پی کو طلب کیا ہے۔کورٹ نے کمشنر سے بھی رپورٹ کی سی ڈی طلب کی ہے۔اس معاملے کی4جولائی کودوبارہ سماعت ہونے والی ہے۔اس معاملے کی سماعت ایس اے جے انصاری نے کی۔ضلع پریشدانتخابات کیلئے حکم کے دوران جمعرات کو عدالت جا رہے اے سی جے ایم پربھوناتھ پرساد کو داروغہ اروندیادونے پیٹ دیا۔اس افراتفری مچ گئی۔خبرجیسے کورٹ پہنچی، وکلاء عدالتی افسروں نے کام ٹھپ کر دیا۔ضلع جج ایس ڈی مشرانے ہائیکورٹ کو معلومات دیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مونیا چوک پر داروغہ پولیس فورسز کے ساتھ تعینات تھا۔تبھی کورٹ جانے کیلئے اے سی جے ایم موٹر سائیکل سے پہنچے۔داروغہ نے روکا تو جج نے ثبوت دیا۔آئی کارڈ مانگنے پر جج بھڑک گئے۔تب داروغہ نے نازیبا زبان استعمال کی تو جج نے ایس ڈی پی یو سے فون پرشکایت کی۔ان کے کہنے کے باوجودداروغہ نے ایس ڈی پی یوسے بات نہیں کی۔اسی درمیان داروغہ اور سپاہی نے جج کو پیٹ دیا۔جج کو پٹتے دیکھ کر بہت ایڈووکیٹ بھی مونیا چوک پہنچ گئے۔وکلاء کے غصہ کودیکھ کر داروغہ کو بھاگنا پڑا۔