لکھنؤ،22؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)غازی آباد میں صحافی کے قتل کے سلسلے میں اترپردیش کانگریس نے ریاست میں خستہ حال نظم ونسق کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی طلب کیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صحافی کا قتل جنگل راج کے حالات کو بیاں کرتے ہیں۔ ریاست میں جرائم پیشہ افراد بے خوف ہوچکے ہیں۔ وہ پولیس اہلکار، صحافیوں کسی بھی کے قتل کرنے میں ذرا بھی خوف نہیں کھاتے۔ ریات میں نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے۔ عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ خواتین گھروں سے نکلنے سے خوف کھارہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غازی آباد وجے نگر علاقے میں پیر کو نامعلوم افراد نے صحافی وکرم جوشی کو اس وقت گولی مار دی تھی جب وہ موٹر سائیکل سے کہیں جارہے تھے۔ مسٹر جوشی کی بدھ کی علی الصبح دوران علاج موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے اب تک نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔شکایت کے بعد کاروائی نہ کرنے کے پاداش میں چوکی انچارج کومعطل کردیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ سرکل افسر کررہے ہیں۔