ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جشن منانے کی بجائے اعتماد بنائے بی جے پی حکومت: پرینکا گاندھی

جشن منانے کی بجائے اعتماد بنائے بی جے پی حکومت: پرینکا گاندھی

Sun, 08 Sep 2019 10:14:49    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍یواین آئی)  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اپنی دوسری مدت کار کے سو دن مکمل ہونے پر جشن منانے کی تیاری کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو اقتصادی حقیقت پر پردہ ڈالنے کی بجائے معیشت پر اعتماد بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

محترمہ واڈرا نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی حکومت سو دن کا جشن منانے جارہی ہے لیکن آٹوسیکٹر، ٹرانسپورٹ سیکٹر، مائننگ سیکٹر کو تو یہ جشن بربادی کے جشن جیسا لگے گا۔ ہر سیکٹر سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور ملازمتیں جانے کی خبر آرہی ہے۔ وقت جشن منانے کی بجائے معیشت میں اعتماد بنانے کا ہے۔ کیا حکومت کے پاس یہ حقیقت تسلیم کرنے کی ہمت ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نیوز چینل میں چل رہی خبر کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ ملک سب سے بڑے اقتصادی بحران سے جوجھ رہا ہے۔ آٹو سیکٹر میں آرہی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند کرنے پڑ رہے ہیں۔


Share: