ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جعلی گؤ رکشھا ؤں کے خلاف وزیر اعظم کا بیان صرف ایک ناٹک ہے: کانگریس کا الزام

جعلی گؤ رکشھا ؤں کے خلاف وزیر اعظم کا بیان صرف ایک ناٹک ہے: کانگریس کا الزام

Fri, 26 Aug 2016 19:18:59    S.O. News Service

پتور:26/اگست(ایس او نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کا جعلی گؤ رکشھا کاروں کے خلاف دیا گیا بیان ایک ناٹک ہے۔ مودی نے اس طرح کا بیان دے کر ملک کے عوام کو دھوکہ دینے کاکام کیا ہے ۔ یہ بات بلاک کانگریس کے جنرل سکریٹری املا رام چندرشیکھر نے بتائی۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے املا چندرشیکھر نےکہاکہ وزیر اعظم کا بیان اور مہا سبھا کی دھمکی  دراصل ایسی ہے کہ گویا کہہ رہے ہیں کہ  تم مارنے کا ناٹک کرو۔۔میں رونے کا۔  چندرشیکھر نے ان تمام کو ایک ناٹک قرار دیا۔

جعلی گؤ رکشھا کاروں کے خلاف مودی نے دو دو مرتبہ بیان دیا ہے۔ ان کے بیان کے بعد بھی اُڈپی کے قریب پروین پجاری کا جعلی گؤرکشھاکاروں نے قتل کردیا۔ چندرشیکھر نے مودی کے بیان کو چیلنج کیاکہ  اگروہ واقعی اپنے بیان پر سنجیدہ ہیں تو ہمیں بتائیں کہ ان جعلی گورکشھائوں پر لگام لگانے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ گودھرا معاملے کے بعد عوام میں متعارف ہونے والے وزیراعلیٰ مودی اسی ایجنڈا کو سامنے رکھ کر وزیراعظم بھی ہوئے ۔ اب اچانک جعلی گؤ رکشھا کاروں کی یاد آئی ہے، انہوں نے پوچھا کہ  دلتوں کے بدلے خود کو گولی مارنے کی بات کہنا آخر کس بات کا اشارہ دیتاہے؟۔اگر یہ خیال صحیح ہے تو جن ضوابط اور اصولوں کو کچل کر اتنی اعلیٰ منزل پرپہنچ کر اسی اصول و ضوابط پر یقین رکھنے والوں سے دھوکہ دہی کرنے کے برابر ہوا۔ یہ دونوں بھی نہیں ہیں۔ صرف دکھاوے کے لئے یہ بیان بازی کررہے ہیں تو ملک کے تمام عوام کے ساتھ دھوکہ دینے جیسا ہوا۔ ان تینوں زاویوں سے دیکھیں تو مودی ، وزیر اعظم کے مقام کی اخلاقیت کھوچکے ہیں۔

فرقہ واریت کے خطرے کے متعلق لال قلعے سے بھاشن دینے والے مودی ، اشتعال انگیز بیان دینے والے کتنے فرقہ پرستوں کے خلاف کارروائی کی ہے؟امریکہ جانے سےپہلے مودی نے  مسلمانوں کو دیش بھگت کہا تھا ،یہاں ان کے مقلدین صرف مسلمانوں کے خلاف آگ اگلنے والے بھاشن دیتے ہیں۔ یوم آزادی سے قبل اکھنڈ بھارت کے نام پر فرقہ وارانہ بھاشن دینے والے بی جے پی والے ، یوم آزادی کے دوسرے دن ترنگا یاترا نکالتے ہیں۔ ایک کو دوسرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی اڈوانی نے کھل کر تعریف کی تو بی جے پی اور پریوار والے خاموش تھے، بلاوے کے بغیر مودی پاکستان جاکر آئے تو بھی خاموش تھے، اب سابق ایم پی رمیا پاکستان میں بھی اچھے لوگ ہونے کی بات کہی تو ہنگامہ کررہے ہیں۔ یہی بی جے پی اور اس کے پریوار کا جعلی دیش پریم ہونے کی تازہ مثال ہے۔ پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر مہیش رائی ، انکوتی مار، بھاسکر گوڈا، نرمل کمار جین ، ششی کرن رائی وغیرہ موجو د تھے۔


Share: