سری نگر ، 7 ؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر میں سیاحت، ٹریفک قوانین اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہمات سمیت مختلف علاقوں میں پولیس سروس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اسپیشل پولیس افسر(ایس پی او)کی خدمات لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے آج بتایاکہ سیاحت، ٹریفک قوانین اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہمات سمیت مختلف علاقوں میں پولیس سروس کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس ریاست کے تمام 22اضلاع میں خصوصی پولیس افسران(ایس پی او)کو شامل کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا انتخاب متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں منتخب کمیٹیوں کی سفارش پر کیا جائے گا۔بہر حال، آبائی اضلاع میں ان کی تقرری نہیں ہو گی۔ترجمان نے بتایا کہ درخواست گزار سے اپنی متعینہ درخواستوں کو ان کے ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں 10؍اگست سے 25؍اگست کے درمیان جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منتخب امیدواروں کو ان کے متعلقہ ضلع ہیڈ کوارٹر میں ٹریننگ دی جائے گی۔ٹریننگ کے طور طریقوں اور ٹائم ٹیبل پر بعد میں کام کیا جائے گا۔