ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جموں و کشمیر کے پلوامہ میں تصادم ، 2دہشت گردہلاک، سیکورٹی اہلکار کی کاروائی میں4 شہری زخمی

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں تصادم ، 2دہشت گردہلاک، سیکورٹی اہلکار کی کاروائی میں4 شہری زخمی

Thu, 30 Jun 2016 20:40:55    S.O. News Service

سری نگر ، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد مار گرائے گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع کے نیوا علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وہاں تلاشی مہم چلائی۔ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا، لیکن انہوں نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلادی ۔سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو مارگرایا ۔پولیس افسر کے مطابق اس تصادم میں دو سیکورٹی اہلکاربھی زخمی ہو گئے ہیں ۔ہلاک ہوئے دہشت گرد کس تنظیم سے وابستہ تھے، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔پولیس افسر کے مطابق مہم کے دوران کچھ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے چھرے داغے جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔علاقے میں حالات کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔


Share: