سری نگر،12 /اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) سری نگر کے اولڈبرجلہ علاقے میں پیر کے روز سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصدام میں دو ہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پیر کواس علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد شہر کے اولڈ برجلہ علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباًآٹھ بجے تک جب سرچ آپریشن جاری تھا، دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس افسر نے بتایا کہ فائرنگ میں دو دہشت گردہلاک ہوگئے۔