ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنرل بپن راوت ہندوستان کو ہتھیاروں کی تیاری میں خودکفیل بنانا چاہتے تھے: بسوا راج بومئی

جنرل بپن راوت ہندوستان کو ہتھیاروں کی تیاری میں خودکفیل بنانا چاہتے تھے: بسوا راج بومئی

Sat, 11 Dec 2021 11:48:40    S.O. News Service

بنگلورو، 11؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی نے کہاکہ حال ہی میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں شہید چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہندوستان کو ہتھیاروں کی تیاری میں آتما نربھر یعنی خود کفیل بنانا چاہتے تھے۔ ودھان سودھا میں جنرل راوت اوردیگر فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا اور کہاکہ راوت نے مقامی طور پر فوجی ساز وسامان کی تیاری شروع کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈی آرڈی او اور دیگر فوجی اداروں میں بہترین کارکردگی میں جنرل راوت کا رول اہم ہے اور انہوں نے نجی شعبہ جات میں بھی ہتھیاروں کی تیاری کوفروغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ تینوں فوجی شعبوں کے سربراہ بپن راوت کی اچانک موت سے پورا ملک صدمہ میں ہے اور اس حادثہ کے تعلق سے تحقیق کی جارہی ہے۔ بومئی نے کہاکہ راوت نے ہندوستان کے تحفظ کو لے کر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہند چین سرحد پر جھڑپ کے دوران چین کو واپس جانے مجبورکیا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راوت نے کرناٹک کے ساتھ بھی گہرے تعلقات رکھے تھے۔ جنرل کاری اپا، اور جنرل تمیا، کا بے حد احترام کرتے تھے۔

 


Share: