ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا تعلقہ میں 2لاکھ روپئے مالیت کی صندل لکڑیاں ضبط : ملزم فرار

جوئیڈا تعلقہ میں 2لاکھ روپئے مالیت کی صندل لکڑیاں ضبط : ملزم فرار

Thu, 18 Jul 2019 18:54:18    S.O. News Service

کاروار :18؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ضلع اُترکنڑا کے جوئیڈا تعلقہ کے ناگوڈا فاریسٹ علاقےمیں کاٹ کر رکھی گئیں لاکھوں روپئے مالیت کی  ذخیرہ کردہ صندل کی لکڑیوں کو فاریسٹ افسران نے ضبط کرلیا ہے۔اس بات کی جانکاری  جمعرات کو موصول ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ناگوڈا کے جنگلات میں 2صندل کے درختوں کوجڑ سے  کاٹ کر لکڑیوں کے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور وہیں جنگل میں لکڑیوں کو  سوکھنے کے لئے ذخیرہ کرکے رکھا گیا تھا۔ اس سلسلے میں فاریسٹ افسران کو خبر ملی تو کارروائی کرتےہوئے جائے وقوع پر پہنچے اور چھاپہ مار کر قریب 2لاکھ روپئے مالیت کی صندل کی لکڑیوں کو ضبط کرلیا۔ ملزمان کی   تلاش کی جارہی ہے۔ جوئیڈا کے فاریسٹ افسر مہیم جنُّو نے معاملے کے متعلق کیس درج کرلیا ہے۔


Share: