جونپور ،22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش میں جونپور کے جلال پور علاقے میں اتوار کو سڑک حادثے میں موٹر سائیکل اور سائیکل سوار چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون سمیت تین افرادزخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے جلال پور تھانہ علاقہ کے جلال پور چومہانی کے پاس جونپور-وارانسی قومی شاہراہ پر صبح وارانسی کی طرف جا رہے تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکلوں اور دو سائیکلوں کو اپنی زد میں لے لیا. حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے ٹریلر کو جلا دیا ہے۔موقع پر پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔