نئی دہلی،27؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) سینٹرل بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم (سی بی آئی سی) نے آج واضح کیا کہ ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی کی تاخیر سے ادائیگی پر سود پر جی ایس ٹی کونسل کی طرف سے دی جانے والی راحت کا پورا فائدہ ملے گا-
سی بی آئی سی نے بدھ کے روز اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جبکہ بدھ کے روز سوشیل میڈیا پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کونسل کے39ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ٹیکس دہندگان کو مکمل راحت دی جائے گی-انہوں نے بتایا کہ کل جاری کردہ نوٹیفکیشن پر یکم ستمبر2020ء تک تاخیر سے ادائیگی پر ہونے والی سود کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا-