کمٹہ:2/مارچ (ایس او نیوز)جے ڈی ایس سےمنتخب ہوکر اقتدار کا مزہ چکھنے والے دنیکر شٹی کی بی جے پی میں شمولیت سے جے ڈی ایس کو بہت بڑی راحت ملی ہے، گذشتہ دو سالوں سے پارٹی کے ماحول میں جو پیچیدگی تھی وہ دور ہوکر بہت ہی خوش گوار ماحول پیدا ہونے کا ضلع پنچایت ممبر پردیپ نایک نے خیال ظاہر کیا۔
کمٹہ کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ دنیکر شٹی دوسالوں سے بی جے پی میں شامل ہونے کی کوشش میں تھے ، طویل عرصہ تک گومگو کی حالت میں رہنےکے بعد آخر کار بی جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی کارکنا ن کو سمجھ میں آگیا ہوگا کہ کون کہاں کھڑا ہے ، البتہ ہم پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کا ہمارے لئے بہترین موقع ہونےکی بات کہی۔ دنیکر شٹی کے چلے جانے کے بعد سنئیر لیڈر ڈی ایچ پٹگار جے ڈی ایس میں اپنے بے شمار نوجوانوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے جس سے ہمیں ایک قوت ملی ہے ، کسی کے جانے سے ہمیں کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے ، یہ ہم آئندہ ہونےو الے انتخابا ت میں ثابت کریں گے اور ضلع کے 6ودھان سبھا حلقوں میں جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ جے ڈی ایس کے ضلعی صدر بی آر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بے شمار نوجوانوں کی جے ڈی ایس میں شمولیت سے مزید طاقت ور ہوئی ہے، یہاں فرد سے زیادہ پارٹی کی اہمیت ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران گنپیا گوڈا، نیلپا گوڈا، منجوناتھ پٹگار، ارشاد صاحب مرجان، فرنانڈیز ، راجیش نایک وغیرہ موجود تھے۔
