ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حاجی پور: مسجد چوک کے قریب فائرنگ میں دو نوجوانوں کی موت، مشتعل لوگوں نے ہسپتال میں کیا مظاہرہ، دفعہ 144 نافذ

حاجی پور: مسجد چوک کے قریب فائرنگ میں دو نوجوانوں کی موت، مشتعل لوگوں نے ہسپتال میں کیا مظاہرہ، دفعہ 144 نافذ

Fri, 21 Sep 2018 23:24:01    S.O. News Service

حاجی پور،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شہر تھانہ علاقہ میں مسجد چوک کے نزدیک جمعہ کی صبح ہوئی فائرنگ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ واردات کے بعد مشتعل لوگوں نے صدر ہسپتال میں جم کر ہنگامہ کیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مسجد چوک پر جمعہ کی اہل صبح قریب 3.15 بجے نامعلوم مجرموں نے اچانک گولی مار کر دو نوجوانوں کو زخمی کر دیا جس میں ایک نوجوان کی کچھ ہی دیر میں موت ہو گئی، جبکہ دوسرے نوجوان کی موت پی ایم سی ایچ میں ہو گئی۔نوجوان کے قتل کے بعد مشتعل لوگوں نے صدر ہسپتال میں جم کر ہنگامہ کیا۔ اس دوران ایمبولینس سمیت کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ وہیں، ہسپتال میں کرسی ٹیبل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ اس ہسپتال میں آدھے گھنٹے تک افراتفری کا ماحول بنا رہا۔ ہسپتال میں مشتعل ہجوم کی افراتفری قائم کرنے کی وجہ سے ہسپتال اہلکار اور ڈاکٹر فرار پر مجبور ہو گئے۔ادھر ڈیوٹی پر ڈاکٹر خوفزدہ نظر آئے اور انہوں نے سیکورٹی کو لے کر سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کے دوران تمام عہدیداروں کو اطلاع دی گئی؛ لیکن کسی نے اس کی خبر نہیں لی۔ واقعہ کے بعد مسجد چوک پر دفعہ 144 لگا دیا گیا ہے۔ مکمل علاقے پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ 


Share: