ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کا نیا اقتصادی پیکیج ایک ڈھکوسلہ: راہل گاندھی

حکومت کا نیا اقتصادی پیکیج ایک ڈھکوسلہ: راہل گاندھی

Tue, 29 Jun 2021 12:40:55    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے کورونا وائرس سے متاثر اور ہیلتھ سے متعلق سیکٹر کے لئے پیر کے روز اعلان کردہ معاشی پیکیج کو ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر خزانہ کے ’معاشی پیکیج‘ کو کوئی بھی کنبہ اپنے رہنے، کھانے، دوا، بچے کی اسکول فیس پر خرچ نہیں کرسکتا، یہ پیکیج نہیں، ایک اور ڈھکوسلہ ہے‘‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تباہ حال معیشت کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے پیر کو ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا، جس میں کورونا متاثرہ علاقے کے لئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم اور صحت کے شعبے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے سمیت دیگر کئی شعبوں کے لئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ نرملا سیتا رمن نے اس پیکیج کو جاری کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ اس سے لوگوں کو بہت راحت ملے گی اور معیشت کو نئی زندگی حاصل ہوگی۔


Share: