حیدر آباد،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں واقع مسلم دور حکومت کی قدیم تاریخی عمارات کا معائنہ کرکے ان کی موجودہ صورت حال ، شکستگی اور تعمیر و ترمیم کا جائیزہ لے کر حکومت امیڈیا کو واقف کروانے والے سماجی خدمت گزار جناب کے ایم مجیب الدین کے صحافتی بیان کے بموجب اگرچیکہ وزارت تہذیبی امور نے محکمہ آثار قدیمہ کی وساطت سے علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں تاریخی عمارات اور مقامات کے تحفظ اوران کی درستگی کے لیے 2917-18میں کروڑوں روپیوں کے فنڈس جاری کئے تھے لیکن محکمہ آثار قدیمہ نے ان فنڈس میں سے صرف 7فی صد فنڈس ان عمارات کی درستی و تحفظ پر خرچ کئے ہیں ۔ مسٹر مجیب الدین نے جو دستاویزات پیش کی ہیں ان کے مطابق محمکمہ آثار قدیمہ نے صرف 89.6لاکھ روپئے انقدیم تاریخی اہمیت کی عمارات کی درستی پر خرچ کئے ہیں ۔ مسٹر مجیب الدین نے بتایا کہ دھارواڑ سرکل کے تحت آنے والے تاریخی مقامات کی عمارتوں کی درستی کے لیے جملہ 5.88کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے لیکن ان میں سے محدود ترین صرف 7فی صد رقم خرچ کی گئی ہے۔انھوں نے محکمہ آچار قدیمہ کے عہدہ داران اور مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک اوردھارواڑ سرکل کے تحت آنے والی تمام تاریخی اہمیت کی عمارات کی درستی اور تحفظ کے لئے مابقی فنڈس کا فوری طور پر استعمال کیا جائے ۔