ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / حیدرآباد میں این آئی اےکی مسلم اکثریتی پرانے شہر میں چھاپہ ماری،5 افراد گرفتار

حیدرآباد میں این آئی اےکی مسلم اکثریتی پرانے شہر میں چھاپہ ماری،5 افراد گرفتار

Wed, 29 Jun 2016 22:14:03    S.O. News Service

حیدرآباد، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) نے آج پرانے شہر کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کرکے ایسے کم از کم پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ وہ شہر میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ معلومات پولیس نے دی ہیں۔سینئر انٹیلی جنس افسر نے کہاکہ پرانے شہر میں این آئی اے تین سے چار مقامات پرچھاپے ماری کررہی ہے جس میں مقامی پولیس بھی ان کی مدد کر رہی ہے۔شہر میں جن مشتبہ دہشت گرد انہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ان کے لیے تلاشی جاری ہے۔حیدرآباد پولیس کے خفیہ محکمہ سے وابستہ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباََ پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور کچھ اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہاکہ ہمیں یہ مکمل طورپرمعلوم نہیں ہے کہ یہ مشتبہ افراد کون ہیں اور یہ کس تنظیم سے وابستہ ہیں۔


Share: