ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خراب موسم: اننت کمار ہیگڈے کا جہاز آدھے گھنٹے تک آسمان کے چکر کاٹنے پر ہوا مجبور

خراب موسم: اننت کمار ہیگڈے کا جہاز آدھے گھنٹے تک آسمان کے چکر کاٹنے پر ہوا مجبور

Mon, 17 Aug 2020 13:18:42    S.O. News Service

ہبلی،17؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک میں اتوار کو موسم خراب ہونے کی وجہ سے  سابق پارلیمانی اُمور کے وزیر اننت کمار ہیگڑے سمیت 49 مسافروں کو لے کر یہاں آیا ہوائی جہاز آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت تک آسمان میں ہی چکر کاٹتا رہا۔

بنگلورو سے ہبلی آنے والے اس جہاز کا ہبلی ہوائی اڈے پرلینڈنگ کا طے شدہ وقت صبح آٹھ بج کر 55منٹ تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے جہاز کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، اس وجہ سے جہاز آدھا گھنٹہ سے زیادہ وقت تک آسمان میں چکر کاٹتا رہا اور بعد میں 10بج کر25منٹ پر اس جہاز کی محفوظ لینڈنگ ہوئی۔


Share: