ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دسہرہ تقریبات کیلئے ڈاکٹر سدرشن کمیٹی کی سفارش، افتتاحی تقریب میں 200اور جمبو سواری کیلئے300افراد کی اجازت دیں

دسہرہ تقریبات کیلئے ڈاکٹر سدرشن کمیٹی کی سفارش، افتتاحی تقریب میں 200اور جمبو سواری کیلئے300افراد کی اجازت دیں

Mon, 12 Oct 2020 10:44:03    S.O. News Service

بنگلورو،12؍اکتوبر(ایس او  نیوز)عا لمی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈاکٹر کے سدرشن کی قیادت میں تشکیل کمیٹی نے ریاستی حکومت سے سفارش کی ہے کہ چامنڈی پہاڑ پر دسہرہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر 200/افراد،محل کے احا طہ میں جمبو سواری کے لئے 300/افراد اور ثقافتی پرو گراموں کے لئے50/افراد کی شرکت کی اجازت دی جا ئے۔کمیٹی نے ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے افراد کو لاز می طور پر کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے اور بذریعہ آن لائن دسہرہ تقریب کے نظارہ کا مو قع دینے کی سفارش کی ہے۔میسور میں 40,133 کووِڈ۔ 19پا زیٹیو معا ملات اور 852/اموات کے بعد کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میسور محل،چامنڈی پہاڑ و دیگرمقا مات کا جائزہ لے کر چند سفا رشات کیں۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ17تا24 اکتو بر منعقد دسہرہ تقریبات میں شاہی محل کے میدان کے سامنے صرف 2گھنٹے ثقا فتی پروگرام منعقد کیا جا ئے اور صرف50/افراد کو نظارہ کا موقع دیا جا ئے۔


Share: