ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلت بھائیوں کے مارے جانے پر کافی دکھی ہوں :ممتا بنرجی

دلت بھائیوں کے مارے جانے پر کافی دکھی ہوں :ممتا بنرجی

Tue, 03 Apr 2018 00:57:52    S.O. News Service

کولکاتہ،02؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) درج فہرست ذات اور قبائل کے ظلم سے متعلق ایکٹ میں فوری گرفتاری کی تجویز ہٹانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں دلتوں کے آج ’ملک بند‘کے دوران کئی مقامات پر پرتشدد واقعات میں کم از کم پانچ افراد کی موت پر رد عمل کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ دلتوں کے مارے جانے پر کافی دکھی ہیں۔بنرجی نے کہاکہ مجھے اس بات کو لے کر کافی دکھ اور درد کا ہوا ہے کہ میرے کچھ دلت بھائی اور بہن ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھارت بند کے دوران چار افراد کی موت ہو گئی اور دیگر زخمی ہے ہیں۔گوالیار میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور مرینا اور بھنڈ ضلع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔اس کے علاوہ گوالیار ضلع میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک شخص کی موت راجستھان کے الور میں ہوئی ہے۔اس دوران مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی۔


Share: