ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دنیا میں 124 ملین افراد بھوک سے مر سکتے ہیں: اقوام متحدہ

دنیا میں 124 ملین افراد بھوک سے مر سکتے ہیں: اقوام متحدہ

Sun, 25 Mar 2018 11:56:28    S.O. News Service

نیویارک 24مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں قریب ساڑھے بارہ کروڑ افراد خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے مطابق ان افراد کو اگر فوری طور پر خوراک نہ پہنچائی گئی، تو ان کا زندہ رہنا ممکن نہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق متعدد مقامات پر حالات ایسے ہیں کہ لوگ خوراک کے لیے ایک دوسرے کو قتل کر سکتے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں فوڈ سکیورٹی انتہائی خوف ناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق زیادہ تر مقامات پر خوراک کی اس قلت کی وجہ مسلح تنازعات ہیں۔


Share: