ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دوستوں کے خلاف سازش کرتے ہیں،نہ دھوکہ دیتے ہیں،جے ڈی یوکے نئے صدرکابی جے پی کوپیغام 

دوستوں کے خلاف سازش کرتے ہیں،نہ دھوکہ دیتے ہیں،جے ڈی یوکے نئے صدرکابی جے پی کوپیغام 

Sun, 27 Dec 2020 21:06:22    S.O. News Service

پٹنہ27دسمبر(آئی این ایس انڈیا)رام چندر پرساد سنگھ (آر سی پی سنگھ)نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے نئے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بی جے پی کے(اروناچل پردیش) واقعے کا اشارہ کیاہے۔

جے ڈی یوکے نئے قومی صدر نے کہاہے کہ ہم اپنے ساتھی کے خلاف کوئی سازش نہیں کرتے اور نہ ہی دھوکہ دیتے ہیں۔ اروناچل پردیش کے جے ڈی یو کے 7 ممبران اسمبلی میں سے چھے پارٹی تبدیل کرکے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔اسی طرح لوجپاکواستعمال کرکے جدیوکی سیٹیں بھی کم کرائی گئیں،نتیش کماراس پرکافی ناراض ہیں۔جیپٹنہ میں قومی ایگزیکٹو چیف نتیش کمارنے قریب ترین رکن پارلیمنٹ آر سی پی سنگھ کواپنا جانشین منتخب کیا ہے۔ یعنی آر سی پی سنگھ جے ڈی یوکے نئے قومی صدر بن گئے ہے۔

نتیش کمار نے خود جے سی ڈی کے قومی صدرکے لیے آر سی پی سنگھ کا نام قومی ایگزیکٹو کو تجویز کیا، جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔آر سی پی سنگھ نے بی جے پی کواشاروں میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس کے ساتھ ہم رہتے ہیں، ہم پوری ایمانداری کے ساتھ رہتے ہیں۔ بہار کے انتخابات میں، اتحادی کا ووٹ جے ڈی یو کو منتقل نہیں کیا گیا تھا، لیکن ہمارا ووٹ ان میں منتقل کردیا گیا تھا۔ تو ان کی نشستیں بڑھ گئیں۔ اروناچل واقعے کے بارے میں، آر سی پی سنگھ نے کہاہے کہ ہم اپنے ساتھیوں کے خلاف سازش نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کو دھوکہ دیتے ہیں۔ لیکن ہماری اس رسم کوکوئی کمزوری مت سمجھو، ہماری روایات بہت مضبوط ہیں۔ کوئی حرکت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم پارٹی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے اوراپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔ 


Share: