بنگلورو،26؍مارچ(ایس او نیوز) ریاست میں 23 اپریل کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لئے نوٹی فکیشن 28 مارچ کو جاری ہوگا جس کے ساتھ ہی اس مرحلے میں پولنگ کے لئے طے کئے گئے 14حلقوں میں نامزدگیوں کا داخلہ شروع ہوجائے گا۔ یہاں پر نامزدگیوں کے اندراج کا سلسلہ چار اپریل تک جاری ہے گا۔ 5اپریل کو پرچوں کی جانچ ہوگی اور 8 اپریل تک پرچے واپس لئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں جن حلقوں کے لئے پولنگ ہوگی ان میں چکوڈی، بلگاوی، باگلکوٹ، بیدر، بلاری، کلبرگی، دھارواڑ، شمالی کینرا، داونگیرے، رائچور، کوپل، وجئے پور، ہاویری،اور شیموگہ شامل ہیں۔ ریاست میں دونوں مرحلوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بیک وقت ملک کے تمام ووٹوں کے ساتھ 23مئی کو ہوگی۔