منگلورو:21/ جولائی(ایس او نیوز)ً تین سال کچھ کم مدت کے لئے دکشن کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے طورپر بہترین سماجی و عوامی خدمات کو انجام دینے والے اے بی ابراہیم کا دوسری طرف تبادلہ کیا گیا ہےاور اُنہیں ریاستی ٹرانسپورٹ محکمہ کے کمشنر کے عہدے پرفائز کیا گیاہے۔
اے بی ابراہیم کے تبادلہ کے بعد مینگلور میں ان کی جگہ ڈاکٹر کے جی جگدیش کودی گئی ہے جو دکشن کنڑا ضلع دی سی کے طورپرخدمات انجام دیں گے۔ 2005بیچ کے آئی اے ایس ڈاکٹر جگدیش اس سے قبل راجیوگاندھی دیہی رہائشی نگم میں مینجنگ ڈائرکٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔