بلرام پور، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو ملک کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی پناہ گاہ پاکستان سے ایسے حالات میں بات چیت نہیں ہوسکتی ہے ۔مسٹر یوگی نے جمعہ کو بلرام پور کے تلسی پور علاقے کے بھاؤنیار پور میں واقع شکتی ماں پٹیشور پبلک اسکول کے احاطے میں تھارو ذات کے لئے خصوصی ہاسٹل کی بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ملک کے حق میں ہے ۔ ہندوستانی حکومت اپنی خارجہ پالیسی کے معاملے میں اپنے فیصلے پر قائم ہے ۔ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ ممکن نہیں ہے ۔ پاکستان پہلے دہشت گردی بند کرے اس کے بعد ہی بات چیت کا راستہ کھل سکتا ہے ۔