ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دہلی سے اغوا بچہ بنگلہ دیش میں ملا، خاندان سے ملایا گیا

دہلی سے اغوا بچہ بنگلہ دیش میں ملا، خاندان سے ملایا گیا

Thu, 30 Jun 2016 21:13:00    S.O. News Service

نئی دہلی ، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مشرقی دہلی میں اپنے گھر سے باہر ایک بچے کو اغوا کرکے اسے بنگلہ دیش لے جایا گیا تھا اور وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد آج اسے واپس ڈھاکہ سے لایا گیا۔12سالہ بچے کا نام سونو ہے۔سونو کو بانگلوش کے جیسور میں بال بحالی مرکز میں پایا گیا تھا اور مقامی عدالت کے حکم کے بعد ڈھاکہ میں تین دن پہلے اسے ہندوستانی ہائی کمیشن کو سونپا گیا۔یہاں پہنچنے کے فورا بعد آدمی اپنے لواحقین کے ساتھ وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملا اور اس کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا کہ گیتا سے گرپریت اور اب سونو۔سشما سوراج نے بنگلہ دیش سے گھر لوٹنے پر سونو کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے سشما کا سونو کے ساتھ فوٹو گراف بھی لگایا۔جیسور کے ایک شخص نے حال ہی میں ہندوستان میں سونو کے والدین سے رابطہ کیا اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا جس کے بعد خاندان نے مدد کے لئے وزارت خارجہ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔سونو کے والد محبوب نے کہا کہ مجھے میرا بیٹا مل گیا ہے اور اب میں بہت خوش ہوں،میں سشما سوراج جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سشما نے افسران کو ہدایت دی تھی کہ سونو کو اس کے والدین سے ملوائے۔انہوں نے منگل کو کہا تھاکہ دہلی سے سونو کو اغوا کیا گیا تھا جو بنگلہ دیش میں ایک پناہ گاہ داخل تھا،ہم نے اس کی ماں سے ڈی این اے کاملاپ کروایا،ٹیسٹ مثبت رہا۔


Share: