ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں ایئر پورٹ پر روسی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، 344 مسافر تھے سوار

دہلی میں ایئر پورٹ پر روسی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، 344 مسافر تھے سوار

Sun, 08 Apr 2018 01:26:42    S.O. News Service

نئی دہلی7اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آج شام کو روس کے ایک ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس طیارے میں تقریباً344 مسافر سوار تھے۔ فلائٹ اے بی جی 8722 کو شام 6 بجکر 8 منٹ پر ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر رن وے نمبر11پرہنگامی صورت میں اتارا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں، ہوائی جہاز ویت نام سے روس جارہاتھا۔بتایاگیاہے کہ ہوائی جہاز کی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، طیارہ کے انجن میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد اسے ہنگامی صورت حال میں اتاراگیا۔اس لینڈنگ کے دوران 8 ایمبولینس اور کئی فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر تیار رکھی گئی تھیں۔یہ طیارہ ویت نام کے فو کوک (Phu Quoc) سے روسی شہر یکاترین برگ جا رہا تھا۔ تادم تحریر تفصیلات کا انتظار ہے ۔ 
 


Share: