ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں سال میں دوسری بار آلودگی کی سطح سب سے زیادہ

دہلی میں سال میں دوسری بار آلودگی کی سطح سب سے زیادہ

Sun, 23 Dec 2018 22:00:50    S.O. News Service

نئی دہلی،23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں اتوار کو سال میں دوسری بار آلودگی کی سطح سب سے زیادہ رہی۔موسمیاتی حالات کی وجہ سے آئندہ کچھ دنوں تک دہلی کی ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں رہ سکتی ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مجموعی ہوا کا معیار انڈیکس (اے کیوآئی ) 446 رہا جو سنگین کے زمرے میں آتا ہے۔اس سال میں دوسری بار ہے جب آلودگی کی سطح سب سے زیادہ رہی۔اس سے پہلے دیوالی کے اگلے دن یعنی آٹھ نومبر کو سب سے زیادہ آلودگی تھی، تب اے کیو آئی 571 کے قریب پہنچ گئی تھی۔اے کیو آئی 100 سے 200 کے درمیان میں رہتی ہے تو یہ’درمیانہ‘ زمرے میں تصور کیا جاتا ہے، جبکہ 201 سے 300 کے درمیان ’خراب‘، 301 سے 400 کے درمیان ’بہت خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق’سنگین‘ زمرہ کی ہوا کے معیار کو صحت مند لوگوں کو بھی سانس لینے میں دقت ہو سکتی ہے اور ڈاکٹروں نے جسمانی سرگرمیوں کو کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سی پی سی بی کی زیر قیادت ٹیم نے لوگوں سے اگلے چند دنوں تک کم از کم گھر سے نکلنے اور نجی گاڑیوں کے استعمال سے بچنے کو کہا ہے۔سی پی سی بی نے کہا کہ اتوار کو قومی دارالحکومت کے 30 علاقوں میں ’سنگین‘ زمرہ کی ہوا کا معیار ریکارڈ کیاگیا جبکہ چھ علاقوں میں یہ’بہت سنگین‘ رہا۔اعدادوشمار کے مطابق اشوک وہار، آنند وہار، وزیرپور سمیت دیگر علاقوں میں ہوا کا معیار ’سنگین اور ہنگامی‘ زمرہ کے ارد گرد رہا۔ سی پی سی بی کے مطابق قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں غازی آباد میں بدترین ہوا کا معیار درج کیاگیا۔ وہاں کا اے کیوآئی 473 رہا۔فرید آباد اور نوئیڈا میں بھی ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں رہا۔سی پی سی بی نے کہا کہ دہلی میں مجموعی طور پر پی ایم 2.5 کی سطح 402 رہی جبکہ پی ایم 10 580 رہی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہلکی ہوا چلنے اور کم درجہ حرارت کا دور اگلے تین چار دن جاری رہے گا۔اس کی وجہ سے آلودگی نہیں پھیلے گی اور اگلے دو تین دن تک ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں قائم رہ سکتا ہے۔حکام نے کہا کہ وہ حالات کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں اور اگر یہی حالات 48 گھنٹے تک رہتے ہیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: