ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں کورونا کا قہر جاری، لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ، کل سے بند رہیں گی میٹرو

دہلی میں کورونا کا قہر جاری، لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ، کل سے بند رہیں گی میٹرو

Sun, 09 May 2021 17:00:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیجریوال حکومت نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس مچے کہرام کے درمیان ایک بار پھر لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لئے مزید بڑھایا جارہا ہے، لاک ڈاؤن اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ یعنی یہ پابندی دہلی میں 17 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی، لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔

وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ "ہم نے اپنے طبی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور مختلف مقامات پر آکسیجن بستر بڑھانے کے لئے لاک ڈاؤن پیریڈ کا استعمال کیا ہے۔ دہلی میں آکسیجن کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اب اسپتالوں میں حالات بہتر ہو رہے ہی اور اب ایس او ایس کالز موصول نہیں ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے مزید کہا کہ 26 اپریل سے کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں اور گزشتہ ایک یا دو دن میں مثبت شرح 35 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد ہوگئی ہے۔


Share: