ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں کورونا کے 62000 سے زائد معاملے، 2233 اموات

دہلی میں کورونا کے 62000 سے زائد معاملے، 2233 اموات

Tue, 23 Jun 2020 11:38:17    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی دہلی میں کورونا کا خطرہ بنا ہوا ہے اور یہاں کل 2909 نئے مریض سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اس دوران 58 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کے معاملے میں دہلی اب مہاراشٹرکے بعد دوسرے نمبر پرہے۔ پہلے تمل ناڈو دوسرے نمبر پر تھا ۔ دہلی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2909 نئے معاملے آنےسے متاثرین کی مجموعی تعداد 62655 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2233پہنچ گئی ہے۔

دہلی کے لئے راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیاد رہی اور اب تک 36602 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ آج سرگرم معاملوں کی تعداد 23820 رہی۔

اب تک 384697 مریضوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14683 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔ یہاں کنٹین منٹ زون کی تعداد 262 ہے۔ دہلی میں کل 13183 کورونا بیڈس ہیں جس میں 6214 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 6970 خالی ہیں۔


Share: