ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کے روہنی میں لگی آگ ، سینکڑوں جھگیاں جل کرخاک

دہلی کے روہنی میں لگی آگ ، سینکڑوں جھگیاں جل کرخاک

Sun, 11 Nov 2018 00:13:24    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے روہنی سیکٹر 26کے دولت پور گاؤں میں تقریبا 150جھگیاں جل کرخاک ہوگئیں،جھگیوں میں آگ لگنے کے باعث تقریبا 500افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔بے گھر لوگوں نے بتایاکہ گزشتہ 3دنوں سے سیکٹر 26کی کالونی جوجھگیوں کے بالکل ساتھ میں موجود ہے،وہاں کے لوگ اور جھگیوں کے کچھ لوگوں کے درمیان لڑائی چل رہی تھی، جس میں کچھ آگ زنی بھی ہوئی تھی،بے گھرہوئے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ کالونی کے لوگوں نے ہی ان کی جھگیوں میں آگ لگائی ہے۔فائربریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے آگ لگنے کے چھوٹے موٹے واقعات ہورہے تھے،رات تقریبا 12بجے آگ لگنے کی کال موصول ہوئی تھی۔دہلی فائربریگیڈ کی ٹیم کی 12گاڑیوں نے 4گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی،راحت کی بات یہ ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔سالوں سے جھگی میں رہنے والے لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔وہیں آگ کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: