ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی ہائی کورٹ نے ایمس نرسنگ عملے کی ہڑتال پرلگائی پرفوری طورپر روک، اگلی سماعت 18 جنوری کو

دہلی ہائی کورٹ نے ایمس نرسنگ عملے کی ہڑتال پرلگائی پرفوری طورپر روک، اگلی سماعت 18 جنوری کو

Tue, 15 Dec 2020 23:03:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے ایمس کے نرسنگ عملے کے ذریعہ کی جانے والی ہڑتال پر روک لگادی ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ پابندی ایمس انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عائد کی۔

دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایمس انتظامیہ نے ہڑتالی نرسنگ عملے کی ہڑتال ختم کرنے کی مانگ کی تھی اور انہیں کام پر واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ایمس کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی وبا کی صورتحال موجود ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر نرسنگ عملے کی ہڑتال اسی طرح جاری رہی تو پھر ایمس میں آنے والے مریضوں کی پریشانی کئی گنا بڑھ جائے گی اور صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے نرسنگ عملے کی ہڑتال کو فوری طور پر روک لگادیا۔

ایمس انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ہڑتال کررہیں نرسوں کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کا جواب طلب مانگا ہے۔ سماعت کے دوران ایمس انتظامیہ نے عدالت کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ہڑتالی نرسوں کے ذریعہ جو بھی مطالبہ کیا جائے گا اس پر غور کیا جائے گا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔


Share: