ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ کی گئی پولس کی بربریت کے خلاف مینگلور میں طلبا کا احتجاج؛ سڑک پر دیا دھرنا؛ لاٹھی چارج کے بعدہوئے گرفتار

دہلی یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ کی گئی پولس کی بربریت کے خلاف مینگلور میں طلبا کا احتجاج؛ سڑک پر دیا دھرنا؛ لاٹھی چارج کے بعدہوئے گرفتار

Mon, 16 Dec 2019 20:41:37    S.O. News Service

مینگلور 16 ڈسمبر (ایس او نیوز) طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) کے کارکنوں نے پیر کو مینگلور شہر میں جیوتی سرکل  اور بالمٹا کے درمیان والی اہم شاہراہ کے درمیان روڈ پر  دھرنا دے کر سخت احتجاج درج کیا اور رات کو دہلی کی جامعہ یونیورسٹی کے طلبا پر پولس کی بربریت پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی سختی کے ساتھ  مذمت کی۔

احتجاجیوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور احتجاجیوں پر لاٹھیاں برساتے ہوئے اُنہیں سڑک پر سے ہٹانے کی کوشش کی، مگر احتجاجی لاٹھیاں برسنے پر بھی سڑک پر ہی جم کر بیٹھے رہے اور ٹس سے مس نہیں ہوئے،  احتجاجی  طلبا کی تعداد حالانکہ نہایت کم تھی لیکن لاٹھیاں برسانے کے باوجود  سڑک پر سے نہ ہٹنے سے پریشان پولس نے بالاخر اُنہیں اُٹھا اُٹھاکر وین میں بھر دیا، جس سے پولس والوں کے پسینے چھوٹ گئے۔

اس موقع پر احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور  دہل پولس کے  جامعہ ملیہ یونیورسٹی کیمپس  کے اندر گھسنے اور نہتے طلبا پر حملہ کرنے کی سخت مذمت کی، احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں مرکزی حکومت کے خلاف تختیاں بھی اُٹھا  رکھی تھیں۔ کافی کوششوں کے بعد پولس نے قریب پچاس طلبا کو پولس وین میں بھر کر گرفتار کرلیا اور سڑک کو سواریوں کے  لئے  خالی کردیا۔


 


Share: