پٹنہ،25؍اگست(آئی این ایس انڈیا) بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 10 پارٹیوں کے 11 رہنماؤں کے ساتھ ذات پرمبنی مردم شماری کے معاملے پر پی ایم مودی سے ملاقات کی ہے۔ جب وہ بہارلوٹے توان سے اس سلسلے میں پوچھاگیاکہ انہوں نے جواب دیاہے کہ یہی مطالبہ نہ صرف بہار سے بلکہ تمام ریاستوں سے بھی کیاجارہاہے۔ بہارکی تمام جماعتیں اس مسئلہ پرمتفق ہیں۔ پی ایم مودی نے ہم سب کوغورسے سنا۔
ہم نے بتایاہے کہ یہ قومی مفادمیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مرکزی حکومت اس مطالبے پرسنجیدگی سے غور کرے گی۔جب نامہ نگاروں نے نتیش کمار سے پوچھا کہ وہ مرکزکے فیصلے کا کب تک انتظار کریں گے ، نتیش کمارنے کہاہے کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم مردم شماری کاعمل شروع ہونے سے قبل ذات پرمبنی مردم شماری کے معاملے پرکوئی فیصلہ کریں گے۔