ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / رائے کی شاندار اننگز سے انگلینڈ نے سیریز میں 2.0سے برتری بنائی،سیریز پرکیاقبضہ

رائے کی شاندار اننگز سے انگلینڈ نے سیریز میں 2.0سے برتری بنائی،سیریز پرکیاقبضہ

Thu, 30 Jun 2016 22:32:01    S.O. News Service

لندن،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جیسن رائے نیا بیٹنگ ریکارڈ بنانے سے پانچ رن سے چوک گئے لیکن ان کی 162رنز کی شاندار اننگز سے انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جیت درج کرکے سیریز میں 2.0کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے سرے کے اس سلامی بلے باز نے اپنے کاؤنٹی کے گھریلو میدان پر انگلینڈ کیلئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا دوسرا ذاتی بڑا اسکور کھڑا کیا۔رائے کی اس کارکردگی نے یقینی بنایا کہ انگلینڈ کی ٹیم دی اوول میں ہی سیریز اپنے نام کر لے۔یہ ان کی تین ون ڈے میچ میں دوسری سنچری ہے۔انہوں نے 118گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 162رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے انگلینڈ نے 1.5اوور رہتے 6 وکٹ سے جیت درج کی۔انگلینڈ نے رائے کی اس اننگز کی بدولت فتح کے نظر ثانی 308رن کے ہدف کو آسانی سے حاصل کرتے ہوئے سیریز جیت لی،وہ 2.0سے برتری بنائے اور سیریز کا آخری میچ ہفتہ کو کارڈف میں ہوگا۔لیکن رائے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کے ریکارڈ سے پانچ رنز سے چوک گئے، جو انگلینڈ کے رابن سمتھ کے نام ہیں جنہوں نے 1993میں ایجبسٹن میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 167رنز بنائے تھے۔انہیں نان پردیپ نے بولڈ کیا۔جانی بییرسٹو اور جوس بٹلر نے 11گیند رہتے ٹیم کو فتح دلائی۔
رائے کا جو روٹ نے بخوبی ساتھ دیا جنہوں نے 65رنز بنا کر فارم میں واپسی کی۔ان دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 149رن کی شراکت نبھائی۔اس سے پہلے سری لنکا نے سیریز میں اپنا بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچری لگائی۔دوسرے اوور میں کشال پریرا کا وکٹ گنوانے کے بعد ٹیم کے لیے گناتھلاکا اور کشال مینڈس نے دوسرے وکٹ کے لئے 128رن کی شراکت نبھائی۔مینڈس نے 13چوکے کی مدد سے 77رنز بنائے جبکہ گناتھلاکا نے سات چوکے سے 62رن کی اننگز کھیلی۔تیز بارش کی وجہ سے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا اور آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد سری لنکا نے ایک وکٹ پر 127رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔سری لنکا کے لیے فارم میں چل رہے چندیمل(63)اور کپتان انجیلو میتھیوز(ناٹ آؤٹ 67)نے نصف سنچری لگائی جس سے ٹیم نے 42اوور میں پانچ وکٹ پر 305رنز بنا لئے۔اس کے بعد انگلینڈ کو نظر ثانی ہدف دیا گیا جس سے انہیں 308رنز کا ہدف ملا۔


Share: