ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راج ٹھاکرے بدھ کو کریں گے ممتا بنرجی سے ملاقات 

راج ٹھاکرے بدھ کو کریں گے ممتا بنرجی سے ملاقات 

Tue, 30 Jul 2019 22:32:58    S.O. News Service

کولکاتہ،30/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے منگل کی شام شہر پہنچ رہے ہیں۔وہ ریاستی سیکرٹریٹ نبانا میں بدھ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔ایم این ایس سربراہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایاکہ ان کے درمیان انتخابی اصلاحات، بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کا مطالبہ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ ترنمول کے ذرائع نے کہا کہ ٹھاکرے نے ممتا بنرجی کو فون کیا اور مسائل پر بحث کے لئے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ ممتا بنرجی انتخابات اصلاحات اور بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کی خواہاں ہیں اور انہوں نے بی جے پی پر ای وی ایم مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کرکے 2019 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کا الزام لگایا تھا۔
 


Share: