ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان کے الور گینگ ریپ معاملے میں ایک ملزم کی بیوی کے خلاف بھی مقدمہ درج 

راجستھان کے الور گینگ ریپ معاملے میں ایک ملزم کی بیوی کے خلاف بھی مقدمہ درج 

Tue, 30 Jul 2019 11:24:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 30 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے الور میں 14 سال کی بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 3 لوگوں پر گینگ ریپ کا الزام لگا ہے اس میں ایک ملزم کی بیوی بھی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔18 جولائی کو لڑکی کے ساتھ پہلی بار ریپ کیا گیا تھا۔ملزموں نے اس کی بغیر کپڑوں کی تصویر بھی کھینچ لی تھی۔فوٹو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزموں نے کئی بار اس کے ساتھ ریپ کیا۔خوف کی وجہ سے متاثرہ لڑکی نے گھر والوں کو معاملے کی معلومات نہیں دی۔ لیکن ملزموں نے متاثرہ لڑکی تصویر وہاٹس ایپ پر وائرل کردی۔متاثرہ لڑکی کے گھر والوں تک اس کی تصویر پہنچی تو انہوں نے اس سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد سارا معاملہ سامنے آیا۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس کے ہوش اڑ گئے اور مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش میں مصروف ہو گئی۔یہ واقعہ 17-18 جولائی کا ہے ملزم نے واقعہ کے بارے میں کسی کو بتانے پر تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔اس کے بعد متاثرہ کی ننگی تصویر اس کے چچا کے لڑکے وہاٹس ایپ پر آئی۔چچا  کے لڑکے نے اس کی معلومات متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو دی تواہل خانہ نے متاثرہ سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے ساری بات بتا ئی۔ اس کے بعد ہفتہ کومتاثرہ کے اہل خانہ نے بڑودہ میں پہنچ کر اس معاملے کی رپورٹ درج کرائی۔جس کے بعد پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 


Share: