ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: باڑمیر-جودھپور شاہراہ پر دردناک سڑک حادثہ، کئی افراد زندہ جلے

راجستھان: باڑمیر-جودھپور شاہراہ پر دردناک سڑک حادثہ، کئی افراد زندہ جلے

Wed, 10 Nov 2021 19:18:08    S.O. News Service

باڑمیر،10؍نومبر(ایس اون یوز؍ایجنسی) راجستھان کے باڑمیر-جودھپور شاہراہ پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک پرائیویٹ بس ٹینکر ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کئی افراد لقمہ اجل ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مہلوکین کی تعداد اس وقت 5 بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کئی افراد حادثہ میں بری طرح جھلس گئے ہیں جنھیں قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر زبردست جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔


Share: