نئی دہلی ،02؍اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو بہار کانگریس میں ردوبدل کرتے ہوئے ریاستی انچارج سی پی جوشی کو ہٹا کر شکتی سنگھ گوہل کو بہار کا نیا ریاستی انچارج بنایا گیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے اس کا اعلان کیا۔وہیں انوگرہ سنگھ نارائن کو اتراکھنڈ کا ریاستی انچارج بنایا گیا ہے۔کانگریس نے شکتی سنگھ گوہل کو ریاستی انچارج کے عہدہ پر تقرری کا حکم جاری کر دیا ہے۔بتا دیں کہ شکتی سنگھ گوہل گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں۔غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے مارچ میں ہوئے کانگریس کے 84 ویں مہادھویشن میں پارٹی میں بڑی تبدیلی کے اشارے دیے تھے۔جس کے بعد کانگریس میں مسلسل تبدیلی کا دور جاری ہے۔وہیں سی پی جوشی کو کانگریس جنرل سکریٹری کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔بہار کے ساتھ ساتھ پارٹی نے اتراکھنڈ کے انچارج بھی بدل دئیے ہیں۔راہل گاندھی نے فضل نارائن سنگھ کو اتراکھنڈ کانگریس کا نیا انچارج مقرر کیا ہے۔ راہل گاندھی کے صدر بننے کے بعد کانگریس پارٹی میں بڑے سطح پر نوجوان لیڈروں کو اہم عہدوں پر مقرر کیا جا رہا ہے۔وباضح رہے کہ 2019 عام انتخابات کے پیش نظر پارٹی میں ہو رہے تبدیلی راہل گاندھی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔