ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی، ان کا خاندان اور کانگریس چین پر جھوٹ بولنا کب بند کریں گے: جے پی نڈا

راہل گاندھی، ان کا خاندان اور کانگریس چین پر جھوٹ بولنا کب بند کریں گے: جے پی نڈا

Tue, 19 Jan 2021 21:24:28    S.O. News Service

نئی دہلی،19/جنوری (آئی این ایس انڈیا) چین معاملہ، کورونا وائرس اور کسان تحریک اوراور زرعی قوانین پر مرکزی حکومت کو نشانے بنانے والی کانگریس پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جوابی حملہ کیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان کے لوگ اور خودکانگریس چین پر جھوٹ بولنا کب بند کریں گے؟ کیا اس بات سے انکار کر سکتے ہیں کہ نہرو نے چین کو ہزاروں کلومیٹر زمین بطور تحفہ دیا تھا۔

نڈا نے کانگریس پر کسانوں کو مشتعل کرنے اور کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اس میں اروناچل پردیش کی سرزمین بھی شامل ہے جس کا وہ ذکر کررہے ہیں۔ کانگریس نے ہر بار چین کے سامنے کیوں گھٹنے ٹیکے؟کیا راہل گاندھی کانگریس اور چین کی سی پی سی کے مابین معاہدے کو منسوخ کریں گے؟ ان کے خاندان کی طرف سے کنٹرول ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات واپس کریں گے؟ یا ان کی پالیسیاں چینی عطیات اور معاہدوں کے ذریعہ جاری رہیں گی۔راہل گاندھی نے کوڈ کے خلاف جنگ میں ملک کی حوصلہ شکنی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اب جب کہ ہندوستان میں سب سے کم کیس ہیں اور ٹیکہ مہم شروع ہوئی ہے، تو وہ ہمارے سائنس دانوں اور ملک کے 130 کروڑ عوام کی تعریف کیوں نہیں کرتے ہیں؟

کانگریس کسانوں کو بھڑکانے اور گمراہ کرنے سے کب باز آئے گی؟ کانگریس نے برسوں تک ایم ایس سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا اور ایم ایس پی میں اضافہ کیوں نہیں کیا؟ کانگریس حکومتوں میں کسان غریب کیوں رہے؟


Share: