بھٹکل 2/اپریل (ایس او نیوز) سنیچر شام بعد نماز مغرب پڑوسی ریاست تمل ناڈو کے چینائی میں رمضان کے چاند کی رویت ثابت ہونے کےبعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کردی ، جس کے ساتھ ہی کل اتوار کو بھٹکل سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں پہلا روزہ ہوگا۔
بھٹکل قاضی صاحبان کی طرف سے رمضان کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی آج بعد نماز عشاء تراویح کے لئے تیاریاں شروع ہوگئیں ۔ بازار میں لوگوں کی گہما گہمی بڑھ گئی۔ لوگ جلدی جلدی اپنا کام نپٹا کر اپنے گھروں کا رُخ کرتے نظر آئے اور تراویح کی تیاریاں سمیت پہلے روزہ کی سحری کی تیاریوں میں لگتے نظر آئے۔
بتاتے چلیں کہ بھٹکل کی سبھی مساجد میں حفاظ کرام کی امامت میں تراویح پڑھائی جاتی ہے۔ اور ہر مسجد میں دو سے چار حفاظ تراویح کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ پہلے روزہ کی ختم سحری کا وقت 5:06 منٹ ہے جبکہ افطاری کا وقت 6:46 ہے۔ یعنی بھٹکل میں پہلا روزہ قریب ۱۳ گھنٹوں کا ہوگا۔
