ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / روٹری کلب بھٹکل اور محکمہ پولس کے اشتراک سے سڑک تحفظاتی پروگرام

روٹری کلب بھٹکل اور محکمہ پولس کے اشتراک سے سڑک تحفظاتی پروگرام

Sat, 09 Jul 2016 19:47:30    S.O. News Service

بھٹکل:9/ جولائی(ایس او نیوز(بروز سنیچر شہر کے شمس الدین سرکل پر روٹری کلب بھٹکل  اور بھٹکل محکمہ پولس کے تعاون سے سڑک حفاظتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر روٹری کلب کے صدر ایس ایم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان سواریوں کو چلانے کے دوران قانون  کی پاسداری کریں، تیز رفتاری خطروں کو دعوت دیتی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی ریوتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرافک نظام کا انتظام صرف محکمہ پولس سے ممکن نہیں ہے، عوامی تعاون محکمہ کو حاصل ہونے پر بہتر نظام ہوگا۔ روٹرین ایشور نائک، شاکر، نذیر قاسمجی، عبدالرزاق، پی ایس آئی کوڈگونٹی وغیرہ موجود تھے۔


Share: