ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روٹومیک لون گھوٹالہ :وکرم اور راہل کوٹھاری 11دن کی سی بی آئی ریمانڈ پربھیجے گئے

روٹومیک لون گھوٹالہ :وکرم اور راہل کوٹھاری 11دن کی سی بی آئی ریمانڈ پربھیجے گئے

Sun, 25 Feb 2018 12:08:44    S.O. News Service

لکھنؤ24فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )روٹومیک لون اسکینڈل میں، کمپنی کا مالک وکرم کوٹھاری اور اس کے بیٹے راہل کوٹھاری کوسی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 11دن کے ریمانڈپرسی بی آئی کے حوالے کردیاہے ۔بتائیں کہ سی بی آئی نے جمعرات کو دونوں کو گرفتار کیا تھا۔جمعہ کووکرم کوٹھاری دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سی بی آئی حکام کے سامنے پیش کیاگیاتھا۔گرفتاری سے پہلے،ا س سے چار دن تک دہلی میں پوچھ گچھ کی گئی ۔وکرم کوٹھاری اور راہل کوٹھاری پر3700کروڑ روپیے کی دھوکہ دہی کاالزام ہے۔اس سے پہلے ڈائریکٹوریٹ نے کوٹھاری اور اس کے خاندان کو زمین اور فضائی یاکسی طرح سے بھارت سے باہر جانے سے روک دیاہے۔


Share: