بھٹکل یکم مارچ (ایس او نیوز) ریاست بھر میں آج یکم مارچ سے سکینڈ پی یوسی کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں جس میں ساڑے چھ لاکھ طلبہ شریک ہورہے ہیں۔ ضلع اُترکنڑا میں جملہ 30 امتحانی مراکز سے 15,518 بچے امتحانات دے رہے ہیں۔ امتحانات کو دیکھتے ہوئے سبھی امتحانی مراکز کے دو سو میٹر حدود تک امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی جانب سے امتحانی مراکز کے باہر غیر قانونی حرکات پر کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ساتھ ساتھ غیر قانونی حرکات کو چلنےنہ دینے کے احکامات دئے گئے ہیں۔امتحانی مراکز کے اطراف امتحانات کے دوران سی آر پی سی دفعہ 144کو جاری کرتے ہوئے امتناعی احکامات نافذ کیا گیا ہے اور200میٹر پر محیط تمام زیراکس مراکز کو بند کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔
اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بتایا کہ ضلع میں امتحانات پورے نظم وضبط اور شفافیت کے ساتھ انجام دینے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پرامن ماحول میں امتحانات منعقد کرنے سبھی سینٹروں کے ذمہ داران کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا کو نقل نویسی سے روکنے کے لئے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ امتحانات شفافیت کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں اور طلبا کو نقل کرنے کا موقع نہ ملے۔
امتحانات آج یکم مارچ سے شروع ہوکر 17 مارچ کو ختم ہوں گے۔ امتحانات دینے والے طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح دس بجے امتحانی سینٹر میں پہنچنا لازمی ہے، جبکہ سوا دس بجے امتحان شروع ہوگا۔ آج شعبہ آرٹس اور کامرس والوں کے لئے اکانومکس اور شعبہ سائنس والوں کےلئے فزیکس کا پرچہ تھا۔
بھٹکل میں جملہ چار سینٹروں میں امتحانات منعقد کئے گئے ہیں۔ بھٹکل انجمن پی یو کالج میں جملہ 764 ، جنتا ودھیالیا کالج شرالی سے 224 طلبہ ، دی نیو انگلش پی یو کالج سے 529 اور آر این ایس مرڈیشور کالج سے 379 طلبہ امتحانات دے رہے ہیں۔ اس طرح امسال بھٹکل سے پی یو سی دوم کے لئے جملہ 1896 طلبہ امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔
PUC II timetable 2018
March 1 – Economics, Physics
March 2 – IT, Retail, Automobile, Healthcare, Beauty & Wellness
March 3 – Psychology, Electronics, Computer Science
March 5 – Business Studies, Biology
March 6 – Urdu, Sanskrit
March 7 – Political Science, Geology
March 8 – Optional Kannada, Accountancy, Chemistry
March 9 – Logic, Education, Home Science
March 10 – History, Statistics
March 12 – Sociology, Maths, Basic Maths
March 13 – Geography, Karnatic Music, Hindustani Music
March 14 – Kannada
March 15 – Hindi
March 16 – Tamil, Telugu, Malayalam, Marathi, Arabic, French
March 17 – English