ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک کے دو اسمبلی حلقوں میں نئے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا

ریاست کرناٹک کے دو اسمبلی حلقوں میں نئے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا

Tue, 24 Nov 2020 11:15:59    S.O. News Service

بنگلورو،24؍نومبر(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے دو اسمبلی حلقوں، آر آر نگر اور سرا میں حال ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے منی رتنا اور ڈاکٹر راجیش گوڑا نے اراکین اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں اسمبلی اسپیکر ویشویشور کاگیری نے دونوں نئے اراکین اسمبلی کو اراکین اسمبلی کا حلف دلایا۔ بنگلورو کے راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ کے منی رتنا اور ٹمکور ضلع کے سرا حلقہ کے ڈاکٹر راجیش گوڑا دونوں بی جے پی سے منتخب ہوئے ہیں۔ منی رتنا نے راجا راجیشوری حلقہ سے تیسری بار منتخب ہوکر ہیٹرک بنائی جبکہ راجیش گوڑا پہلی بار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔سری میں بی جے پی نے اپنا پہلا کھاتہ کھولا ہے۔ ان دونوں حلقوں میں بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

 


Share: