ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی اسمبلی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی 38.43کروڑ روپئے نقد، 16.95کروڑ کی شراب ضبط، 30,561؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ریاستی اسمبلی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی 38.43کروڑ روپئے نقد، 16.95کروڑ کی شراب ضبط، 30,561؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

Tue, 24 Apr 2018 11:21:46    S.O. News Service

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) 12مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری ہے ۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر نظر رکھنے کے لئے ریاستی انتخابی کمیشن نے 1487فلائنگ اسکواڈ اور 2065اسٹاٹک سرویلنس ٹیمیں ( ایس ایس ٹی) تشکیل دی ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایس ایس ٹی نے دو کروڑ91لاکھ30ہزار 713روپئے نقد،3؍لاکھ روپئے مالیت کی ایک گاڑی23؍ہزار کی17سلک ساڑیاں،4لاکھ کی دیگر 168ساڑیاں ضبط کی ہیں ۔اب تک ایس ایس ٹی نے جملہ 35کروڑ 7لاکھ50ہزار 910روپئے نقد ، ایک کروڑ76لاکھ 80ہزار روپئے مالیت کے 7کلو 704 گرام سونے اور 11.47لاکھ کے چاندی کے زیورات ضبط کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ 89لاکھ 63ہزار 409روپئے مالیت کی شراب سمیت دیگر گاڑیاں ضبط کی ہیں۔ فلائنگ اسکواڈ ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 82.61لاکھ روپئے نقد،3.24لیٹرس کی شراب، 4گاڑیاں،300پلیٹس، 3؍المونیم دباری، 300گلاسس، 10واٹر کینس، 3کورنگ پلیٹس،5بنڈل کیاپس اور دو بنڈل فلیکس، 274ساڑیاں جن کی مالیت2.74لاکھ ہے، ضبط کرلئے ہیں ۔فلائنگ اسکواڈ نے اب تک جملہ 3 کروڑ18لاکھ 99ہزار 657روپئے نقد، 872لیٹرشراب کے علاوہ 13کروڑ 27لاکھ 7ہزار 770کی چیزیں، ایک کروڑ 93لاکھ38ہزار60روپئے مالیت کے 92گاڑیاں ضبط کی ہیں ۔ان کے علاوہ دیگر پولیس نے 16.50 لاکھ روپئے نقد،10ساڑیاں، 160لیاپ ٹاپ اور 509لیٹر شراب ضبط کی ہیں ۔اب تک ایس ایس ٹی فلائنگ اسکواڈ اور پولیس نے جملہ38.43کروڑ روپئے ضبط کئے ہیں۔ فلائنگ اسکواڈ ٹیموں اور پولیس اہلکاروں نے رقم ضبط کرنے کے 25معاملات میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اب تک جملہ449 معاملات میں ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں ۔جبکہ ایس ایس ٹی کی ٹیموں نے 87 معاملات درج کئے ہیں ۔محکمہ آبکاری کے افسران نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو کروڑ 4لاکھ 93ہزار 244روپئے مالیت کی 41,921لیٹر مختلف اقسام کی شراب ضبط کرتے ہوئے 79معاملات درج کئے ہیں۔اس کے علاوہ لائسنس کی خلاف ورزی کے 39معاملات درج ہوئے ہیں ۔محکمہ آبکاری نے اب تک16کروڑ 95لاکھ98ہزار 583کی شراب ضبط کرتے ہوئے 1247معاملات درج کئے ہیں اور لائسنس کی خلاف ورزی کے 1615معاملات بھی درج کئے جاچکے ہیں۔ نظم وضبط کو برقرار رکھنے کے مقصد سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 694؍افراد اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار متعلقہ پولیس تھانوں میں جمع کرچکے ہیں۔ 850؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔97.037لائسنس شدہ ہتھیاروں میں سے اب تک 97,019ہتھیار جمع کردئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 52مختلف ہتھیار ضبط کرکے 6؍ افراد کے خلاف معاملات درج کئے ہیں ۔ اب تک جملہ 15,644معاملات درج کرکے 17,864 ہتھیار ضبط کرلئے گئے ہیں ۔30,561؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں ۔


Share: