ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی وزیر مہیش کی کانگریس اور جے ڈی ایس پر نکتہ چینی

ریاستی وزیر مہیش کی کانگریس اور جے ڈی ایس پر نکتہ چینی

Fri, 05 Oct 2018 00:11:02    S.O. News Service

بنگلورو،4؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی کابینہ میں بی ایس پی کے واحد نمائندہ وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات این مہیش نے آج ریاستی کابینہ سے اپنی برطرفی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور کانگریس قیادت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہاکہ کانگریس اور جے ڈی ایس کی موقع پرستی کے نتیجے میں ہی ریاست میں ذات پات کا نظام دوبارہ سر اٹھانے لگاہے۔

چامراج نگر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی بھی ذات پات کے نظام کو بڑھاوا دینے میں برابر کی ذمہ دار ہے۔ جب تک یہ تینوں سیاسی پارٹیاں رہیں گی، ملک میں ذات پات کا نظام بھی برابر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں مساوات لانے میں کانگریس اور جے ڈی ایس بری طرح ناکام رہے ہیں۔ ان دونوں پارٹیوں کے ناکامی کے نتیجے میں ہی بہوجن سماج پارٹی کا وجود عمل میں آیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مظلوم طبقوں کو آگے لانے میں ناکام رہی ہیں۔ کانگریس نے طویل عرصے تک ملک کا اقتدار سنبھالا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ملک کے 100 کروڑ عوام کو زمروں میں تقسیم کرکے ان سیاسی جماعتوں نے اپنا الوسیدھا کرنے کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھی۔ مہیش نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد اگر ملک میں کانگریس نہیں ہوتی تو شاید مساوات کا نظام قائم ہوگیا ہوتا۔ 


Share: