ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے کا اعلان: اگلے سات روز تک روزانہ چھ گھنٹے مسافر ریزرویشن سسٹم بند رہے گا

ریلوے کا اعلان: اگلے سات روز تک روزانہ چھ گھنٹے مسافر ریزرویشن سسٹم بند رہے گا

Sun, 14 Nov 2021 22:07:39    S.O. News Service

نئی دہلی ،14نومبر (آئی این ایس انڈیا) وزارت ریلوے نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں مسافروں کی خدمات کو معمول پر لانے کے لیے مسافر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) میں کچھ تبدیلیاں کی جانی ہیں۔ اس کے لیے اگلے سات دنوں تک ریزرویشن سسٹم رات کو چھ گھنٹے کے لیے بند رہے گا۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریل سروس کو مرحلہ وار طریقے سے کورونا سے قبل کے دور میں واپس لایا جائے گا، اور اس کے لیے پی آر ایس سسٹم میں کچھ تبدیلیاں ضروری ہیں۔وزارت ریلوے کے مطابق پی آر ایس سسٹم میں یہ تبدیلی 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات سے شروع ہوگی۔ یہ 20-21 نومبر کی درمیانی رات تک جاری رہے گی۔ریزرویشن سسٹم مندرجہ بالا تاریخوں کو ہر رات چھ گھنٹے کے لیے بند رہے گا۔ رات 11.30 بجے سے صبح 5.30 بجے تک مسافر نہ تو ٹکٹ کی بکنگ کر سکیں گے اور نہ ہی تتکال سروس کی خدمات مہیارہیں گی۔ اس کے علاوہ ٹکٹ کینسل کرنے اور انکوائری خدمات کے ساتھ کئی دیگر سہولیات بھی بند رہیں گی۔ پی آر ایس سروسز کے علاوہ باقی تمام خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔


Share: