بنگلورو ،10مارچ (ایس او نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے جنرل سکریٹری ورکن کونسل این روی کمار نے کہا کہ اگر انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق نہ ہوتا تو لوگ روپیوں کے بل پر انتخابات جیت جاتے ملیشورم میں بی جے پی دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران انہوں نے پارٹی لیڈروں اورکارکن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کئے بغیر انتخابات کا سامنا کریں ۔ اس کے سامنے کسی کی نہیں چلتی ۔ سما لتا امبریش کے خلاف غلط جملے استعمال کرنے والے ریاستی وزیر ایچ ڈی ریونا پر نشانہ سادھ کے روی کمار نے کہا کہ ریونا ایک جنگل راج سیاست دان ہیں۔ ان میں کوئی تہذیب ہی نہیں ہے ۔ ایک کم دماغ افراد کو انتخابات میں حصہ نہیں لیناچاہئے اور سیاسی میدان میں بھی قدم نہیں رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریونا اسی طرح کا رویہ اپنا رکھیں تو آنے والے دنوں میں پارٹی کارکن، ریونا جہاں بھی جائیں ان کا گھراؤ کرکے نعرہ بازی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹا شخص قرار دیا ۔ اس پر رکن کونسل نے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص جس طرح رہتا ہے اسی طرح دوسروں کو دیکھنا چاہتا ہے ۔ یہ کہتے ہوئے روی کمار نے وزیر اعلیٰ کو کرارا جواب دیا ۔ روی کمار نے بتایا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے امیدواروں کو منتخب کرنے کے سلسلہ میں پارٹی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے کل پارٹی کے قومی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔دو یا تین دن میں پارٹی لیڈران کااجلاس ہونے والا ہے ۔ اس اجلاس کے بعد امیدواروں کی قطعی فہرست کااعلان کردیا جائے گا ۔ انہوں نے نے بتایا کہ ریاست میں دو مرحلوں میں امیدواروں کے ناموں کااعلان ہوگا۔