ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کاعمرعبداللہ نے خیرمقدم کیا

زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کاعمرعبداللہ نے خیرمقدم کیا

Sun, 30 Jun 2019 22:40:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فلم دنگل میں ایکٹنگ کرکے بالی وڈ میں سرخیاں بٹورنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ان کے اس فیصلے کی کچھ لوگ حمایت کر رہے ہیں تو کچھ نے اسے ڈرامہ قرار دیا ہے۔جموں و کشمیر میں پیدا ہوئیں زائرہ وسیم کے فیصلے کا ریاست کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے حمایت کی ہے، وہیں گلوکار ابھیجیت نے کہا ہے کہ زائرہ وسیم ڈراما کر رہی ہیں۔پانچ سال پہلے سلور اسکرین کی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے ایک طویل فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔زائرہ کے اس فیصلے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہمیں زائرہ کے فیصلے پر آواز اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ زائرہ کے انتخاب پر ہم سوال اٹھانے والے کون ہوتے ہیں، یہ ان کی زندگی ہے اور وہ جیسا چاہیں گی گی، میں ان کے لئے خیریت چاہوں گا اور امید کروں گا کہ وہ جو کچھ بھی کریں ان کو خوش رکھے۔ بتا دیں کہ گلوکار ابھیجیت نے زائرہ وسیم کے اس فیصلے کو ایکٹنگ بتایا ہے۔ابھیجیت نے آج تک سے کہا کہ یہ ایکٹنگ ہے، اور یہ ایکٹنگ سب سے بڑی ایکٹنگ ہے۔وہیں اداکار رضا مراد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہئے۔سینئر اداکار رضا مراد نے کہاکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، ہر انسان کو اپنی زندگی جینے کا حق ہے اگر انہوں نے ایسا راستہ اختیار کیا ہے، ایسا سوچتی ہیں تو ٹھیک ہے، یہ ان کی زندگی ہے، یہ ان کی سوچ ہے۔


Share: