ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قوانین: مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا 'کسان اجلاس'

زرعی قوانین: مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا 'کسان اجلاس'

Fri, 09 Oct 2020 23:03:29    S.O. News Service

جے پور،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنیس) مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف راجستھان کی ریاستی کانگریس جے پور میں ہفتے کے روز ریاستی سطح کے ’کسان اجلاس‘ کا انعقاد کرے گی۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کسان اجلاس 10 اکتوبر کو بڑلا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ اس میں ریاست کے کسان تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے سبب اجلاس سے متعلق حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے اور اس کے مطابق انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں کورونا کے ضابطوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور ماسک، سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھنے اور سینیٹائز کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

ڈوٹاسرا کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کے ذریعے منڈی کو ختم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ اس سے کالا بازاری بڑھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے یہ نئے قوانین لاکر کسان کو کمزور اور برباد کرنے کا فیصلہ کر کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے لیکن کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت پوری پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے۔


Share: